ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  سیاسی فائدے کے لیے این آئی اے کا استعمال کر رہی ہے بی جے پی:ایم کے اسٹالن

 سیاسی فائدے کے لیے این آئی اے کا استعمال کر رہی ہے بی جے پی:ایم کے اسٹالن

Tue, 30 Jul 2019 22:38:06    S.O. News Service

چنئی،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دراوڑ منیتر کنگم (ڈی ایم) کے صدر ایم کے اسٹالن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کا سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو میں دہشت گرد ماڈیول سے متعلقہ تحقیقات کے لیے مخلوط شاخ ہے۔اس کے باوجود این آئی اے ریاستی ایجنسیوں کو درکنار کرکے چھاپہ ماری اور لوگوں کو کس طرح گرفتار کر سکتی ہے؟ محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کو لے کرا سٹالن اس سے پہلے بھی مرکزی حکومت پر حملہ بول چکے ہیں۔اسٹالن نے کہا کہ کیا محکمہ انکم ٹیکس کبھی وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر پر چھاپہ مارے گا۔بتا دیں کہ ڈی ایم کے کچھ لیڈروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ایم کے اسٹالن نے کہا تھا کہ محکمہ انکم ٹیکس کہہ رہا ہے کہ مکمل معلومات ہونے کے بعد ہم نے دمی مرگن کے گھر پر چھاپے مارے۔اگر ایسا ہی ہے تو میں بھی ان کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ نریندر مودی کے گھر پر بھی کروڑوں روپے ہوں گے، کیا محکمہ انکم ٹیکس وہاں پر چھاپہ ماری کرے گا۔ایم کے اسٹالن بولے کہ کیا محکمہ انکم ٹیکس وزیر اعلی ای پلانیسوامی کے گھر پر چھاپہ ماری کرے گا یا نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم پرچھاپہ مارے گا۔


Share: